ممبئی : چینائی سوپر کنگس نے آئی پی ایل میں 5 میچوں میں آج اپنی پہلی جیت درج کرائی جب ہائی اسکورنگ میاچ میں رائل چیالنجرس بنگلور کو 23 رنز سے شکست ہوئی۔ پہلی بیاٹنگ کی دعوت پر چینائی نے اوپنر رابن اوتھپا اور مڈل آرڈر میں شیوم دوبے کی زبردست ہاف سنچریوں کی مدد سے 216/4 بنائے۔ جواب میں بنگلور 193/9 تک محدود رہا۔مہیش نے 4 اور کیپٹن رویندر جڈیجہ نے 3 وکٹیں لئے۔