چینائی کے خلاف آج بنگلور کامیابی کیلئے کوشاں

   

ابوظہبی ۔آئی پی ایل کے رواں ایڈیشن کے 35 ویں مقابلے میں کل یہاں ٹیموں کے جدول میں دوسرے مقام پر فائز چینائی سوپر کنگس اور تیسرے مقام پر موجود رائل چیلنجرس بنگلورمیں ایک اہم مقابلہ کھیلا جائے گا جہاں ویراٹ کوہلی کی زیر قیادت ٹیم لیگ کے دوسرے مرحلے میں کامیابی کی ڈگر پرواپسی کیلئے کوشاں ہوگی تو دوسری جانب مہندرسنگھ دھونی کی زیر قیادت چینائی کامیابی کے سلسلہ کو برقرار کھنے کی خواہاں ہوگی۔گزشتہ مقابلے میں بنگلور کی ٹیم کولکتہ کے خلاف صرف 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی لیکن اب وہ بہتر مظاہرہ کرنے کا خواہاں ہے۔