چینائی ہوائی اڈہ کا نیا ٹرمینل انادورائی سے موسوم

   

چینائی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو چنئی ہوائی اڈے کے نئے مربوط ٹرمینل کا نام تامل ناڈو کے آنجہانی وزیر اعلیٰ سی این انا دورائی کے نام پر اس کے افتتاح سے قبل رکھا۔ شہری ہوا بازی کی وزارت کے مطابق چنئی ہوائی اڈہ 2.20 لاکھ مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں سالانہ تقریباً 3.5 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے کی گنجائش ہے ۔ دریں اثنا، ہوائی اڈے کے حکام نے کہا کہ فیز II کے کام کی تکمیل کے بعد اس کا نام سابق وزیر اعلی کامراج کے نام پر رکھا جائے گا۔ بین الاقوامی ہوائی اڈے کی توسیع کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے 2018 میں رکھا تھا۔