چینی اور امریکی سفارتکاروں کے مذاکرات میں بلنکن کا الزام
الاسکا: امریکہ میں چینی اور امریکی سفارتکاروں کے مذاکرات منعقد ہوئے۔ اس دو روزہ میٹنگ کی شروعات کے موقع پر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ چینی اقدامات عالمی استحکام کیلئے خطرہ بن رہے ہیں۔ چین کی جانب سے بھی شدید ردعمل ظاہر کیا گیا اور بیجنگ حکومت نے کہا کہ امریکہ اس کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ بلنکن نے بتایا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے عہدیداروں سے ایغور مسلم اقلیت پر ڈھائے گئے مبینہ مظالم، ہانگ کانگ اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ دونوں بڑی اقتصادی طاقتوں کے مابین کئی عالمی امور پر شدید اختلافات پائے جاتے ہیں اور جوبائیڈن کے صدر بننے کے بعد یہ دونوں ملکوں کے سفارتکاروں پہلی دو بہ دو بات چیت ہے۔ حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں نے ایشیائی خطرہ میں اپنا تسلط قائم کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ چین کے ساتھ پاکستان ہے جبکہ امریکہ نے ہندوستان کو ساتھ لیکر آگے بڑھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ روس کا فیصلہ کن رول ہوسکتا ہے۔