چینی اور شمالی کوریا کے اعلی عہدیداروں کا بیجنگ میں اجلاس

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ 18 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام )شمالی کوریا اور چین کے اعلی فوجی عہدیداروں کا ایک اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں انہوں نے مستحکم باہمی تعلقات اور بہتر تبادلوں کو یقینی بنانے پر زوردیا ہے ۔ یہ اجلاس ہفتہ کی شام میں منعقد ہوا جبکہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے اپنے ملک میں ایک اور غیر معلنہ نئے ہتھیار کے تجربہ کا مشاہدہ کیا ۔ سمجھا جارہا ہے کہ یہ تجربہ امریکہ اور جنوبی کوریا پر نیوکلئیر بات چیت اور مشترکہ فوجی مشقوں کو روکنے دباو ڈالنے کیلئے کیا گیا ہو۔ سرکاری زنہوا خبر رساں ادارے نے کہا کہ دونوں ملکوں کے اعلی فوجی حکام کا یہ اجلاس خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا ہے ۔ چین ‘ شمالی کوریا کا اہم ترین حلیف ہے ۔