چینی ایپ پر پابندی کے فیصلے کی ستائش:جاوڈیکر

   

نئی دہلی: اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج کہا کہ 59موبائل ایپ پر پابندی لگانے کے حکومت کے فیصلے کی پورے ملک نے تعریف کی ہے اور یہ خودانحصار ہندستان کی طرف ایک صحیح قدم ہے ۔ جاوڈیکر نے آج یہاں ٹوئٹ کرکے کہا کہ پورے ملک نے چین کی 59موبائل ایپ پر پابندی لگانے ے لئے مودی حکومت کے فیصلے کی تعریف کی ہے ۔ اس سے ہندستانی اسٹارٹ اپ کو حوصلہ ملے گا اور وہ بہت جلد بہتر ایڈیشن کے ساتھ آئیں گے ۔ یہ خودانحصار ہندستان کی طرف ایک صحیح قدم ہے ۔