چینی جارحیت پر وزیراعظم نے ہندوستانی زمین چھوڑ دی : راہول

,

   

نئی دہلی : کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر اُن کے اس ریمارک پر لفظی حملہ چھیڑ دیا کہ کوئی بھی ہندوستان کے علاقہ میں نہیں گھسا، اور نا کسی نے اس کی چوکیوں کو قبضے میں لیا ہے۔ راہول گاندھی نے پارٹی کی طرف سے قیادت کرتے ہوئے مودی پر چینی جارحیت کے مقابل ہندوستانی علاقہ کو ’’حوالے‘‘ کردینے کا الزام عائد کیا۔ راہول نے وزیراعظم کے ریمارک کے حوالے سے ٹوئٹر پر کہا: ’’پی ایم نے چینی جارحانہ روش کے آگے ہندوستانی علاقہ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ اگر زمین چینی ہے تو پھر ہمارے فوجیوں کو کیوں ہلاک کیا گیا؟ وہ کہاں شہید کئے گئے؟‘‘ انڈیا۔ چائنا بارڈر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے جمعہ کو مودی کے طلب کردہ کل جماعتی اجلاس میں حکومت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سب سے پہلے وزیراعظم نے وضاحت کی کہ کوئی بھی ہمارے علاقہ میں نہیں آیا ہے اور نا ہماری چوکی پر قبضہ کیا ہے۔