چینی خبرساں ادارہ نے مذمت کی

   

ہانگ کانگ /3 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے سرکاری خبرساں ادارہ ژنہوا نے اپنے ہانگ کانگ کے دفتر پر جمہوریت حامی احتجاجیوں کی جانب سے حملے کو ’’ بربریت ‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ۔ مقامی صحافیوں نے بھی اس واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے سے چین کے خلاف احتجاجیوں کی برہمی داغدار ہوگئی ہے ۔ ژنہوا نے اپنے مختصر بیان میں اسے بربریت قار دیا۔