چینی خلا بازوں کی زمین پر بحفاظت واپسی

   

بیجنگ۔ چین کے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے لیے خلا میں بھیجی گئی دوسری ٹیم کے تین چینی خلا باز اپنا 6ماہ کا مشن مکمل کرنے کے بعد ہفتہ کو بحفاظت زمین پر واپس آگئے۔خلا باز ڑائی ڑی گانگ،وانگ یا پھنگ اور یی گوانگ فو شین ڑو- 13 انسان بردار خلائی جہاز کے واپسی کیپسول کے ذریعہ ملک کے شمالی اندرونی منگولیا خود اختیارعلاقہ میں ڈونگ فینگ کی لینڈنگ سائٹ پر واپس پہنچے۔چینی خلا باز ڑائی ڑی گانگ،وانگ یا پھنگ اور یی گوانگ فو نے خلائی جہاز شین ڑو-13 کے واپسی کیپسول سے باہر نکلتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ تینوں خلابازوں کی جسمانی صحت اچھی تھی۔