چینی ریاپڈ ٹسٹ کٹس ناقص ہونے کی شکایات

   

نئی دہلی 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین سے حاصل شدہ ریاپڈ ٹسٹ کٹس ناقص ہونے کے تعلق سے متعدد شکایات موصول ہونے پر انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے منگل کو تمام ریاستوں کو مشورہ دیا کہ آئندہ دو روز اِن کا استعمال نہ کریں اور کہاکہ اِس ایکویپمنٹ کی جانچ کے بعد اڈوائزری جاری کی جائے گی۔ روزانہ کی بریفنگ میں آئی سی ایم آر کے ڈاکٹر رمن گنگا کھیڈکر نے توثیق کی کہ کونسل کو اِن کٹس کے بارے میں کئی شکایات ملی ہیں۔ اِس لئے اِن کٹس کی ہماری ٹیمیں جگہ جگہ پہنچ کر جانچ کریں گی۔