تائپے: تائیوان نے کہا ہے کہ وہ چین کے ’غنڈے اہلکاروں‘ سے مرعوب نہیں ہو گا اور اپنے قومی دن کا جشن دنیا بھر میں منانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ تائیوان نے الزام عائد کیا ہیکہ چینی سفارتکاروں نے فجی میں تائیوان کی ایک سفارتی تقریب میں اشتعال انگیزی کی کوشش کی۔ تائیوان کا دعویٰ ہیکہ اس دوران ایک تائیوانی سفارتکار کو ہاسپٹل بھی جانا پڑا۔ جمہوری تائیوان کو چین کی کمیونسٹ حکومت اپنا صوبہ قرار دیتی ہے۔ تائیوان کے مطابق چینی سفارتکاروں نے ایک ہوٹل میں منعقدہ تائیوان کے قومی دن کی مناسبت سے ایک تقریب میں شامل افراد کی تصاویر لینے کی کوشش کی جس کے بعد دونوں طرف سے ہاتھاپائی شروع ہوگئی تھی۔