چینی سفیر کا آئندہ ہفتہ مشرق وسطی کا دورہ

   

بیجنگ : چین کے سفیر ڑائی جون اگلے ہفتے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر خطیکا دورہ کریں گے۔اس حوالے سے چینی نمائندے ڑائی جون نے میڈیا کو بتایا کہ جنگ بندی، شہریوں کے تحفظ، کشیدگی میں کمی پر مذاکرات ہوں گے اور تمام فریقوں کے ساتھ ہم آہنگی کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔اْن کا کہنا ہے کہ خطے میں جاری صورتِ حال کے مزید کشیدہ ہونے کا امکان بہت تشویش ناک ہے۔واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 329 ہو گئی ہے۔اس جنگ کے دوران 4 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر جبکہ 20 لاکھ پانی سے محروم ہیں۔گزشتہ ہفتے سے جاری اسرائیلی حملوں میں غزہ کے اسپتالوں، عمارتوں، قافلوں اور مارکیٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

زمینی آپریشن سے گریز کرنے موساد کے سابق سربراہ کا مشورہ
تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم کے جنگ کو اگلے مرحلے میں لے جانے کے اعلان کے بعد موساد کے سابق سربراہ نے اسرائیل کو غزہ میں زمینی آپریشن سے خبردار کردیا۔اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ جنگ کے اگلے مرحلے کا وقت آپہنچا ہے جس پر موساد کے سابق سربراہ نے انہیں خبردار کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ ہفتے اسرائیل پر حملے کی کمان کرنے والے حماس کے کمانڈرعلی قادی کوشہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے 4 غیرملکیوں سمیت 9 یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں۔