چینی شہریوں پر ملک میں داخلے کی پابندی ختم کرنے روس کا فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

ماسکو سٹی : روس نے چینی شہریوں پر ملک میں داخلے کی پابندی کو ختم کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے نائب وزیر اعظم تتیانہ گولیکوفا نے میڈیا کو بتایا کہ چین کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے گا جن کے شہری روس میں داخل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چین کے شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ روس کے کووڈ۔ 19ریسپانس سینٹر نے کیا ہے جس کی وزیر اعظم سے باضابطہ طور پر منظوری بھی لے لی جائے گی۔