اسلام آباد: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ملک میں رہنے والے چینی شہریوں کی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح حکام نے چینی کارکنوں پر حالیہ حملوں میں ملوث بیشتر حملہ آوروں کو گرفتار کیا۔ڈار نے یہ تبصرہ منگل کو پاکستان ۔ چین انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ایک کانفرنس میں کیا۔ڈان اخبارنے رپورٹ کیاکہ وزیر خارجہ ڈار نے بغیر کوئی تفصیلات بتائے حکام کی جانب سے حالیہ واقعات میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر حملہ آوروں کو پکڑ لیا گیا ہے۔