واشنگٹن: چین کو ٹیکساس میں ہیوسٹن میں قائم قونصل خانے کو تین دن کے اندر بند کرنے کی ہداہت دینے کے اگلے ہی دن جمعرات کے روز امریکہ نے کہا کہ وہ اس چینی خاتون سائنسدان کی تلاش میں ہے جس نے ویزا حاصل کرنے کے لئے دھوکہ دہی کی اور چینی فوج کے ساتھ تعلقات ہونے کے تعلق سے جھوٹ بولا۔ذرائع نے بتایا کہ حیاتیات محقق تانگ ژوان سان فرانسسکو میں چین کے قونصل خانے میں چھپی ہوئی ہیں۔ تانگ ژوان پر امریکہ میں داخلہ پانے کے لئے چینی فوج سے تعلقات ہونے سے تعلق سے جھوٹ بولنے کاالزام لگایا گیا ہے ۔ اس پر 26 جون کو ویزا کے تعلق سے دھوکہ دہی کرنے کا الزام ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) ان رپورٹوں کا جایزہ لے رہی ہے کہ تانگ سان فرانسسکو میں چینی قونصل خانے میں ہے ۔ امریکہ نے کہا چہارشنبہ کو کہاکہ اس نے چین کو ہیوسٹن قونصل خانے کو بند کرنے کے لئے تین دن کا وقت دیا ہے تاکہ ‘‘ امریکی انٹیلکچول پراپرٹی اور امریکیوں کی ذاتی معلومات کا تحفظ کیا جا سکے ۔ چین نے اسے توہین آمیز اور غیر منصفانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے ۔ چین نے بھی اس پر جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے ۔