چینی صدر ژی جن پنگ کادورہ ویتنام

   

بیجنگ: چینی صدر ژی جن پنگ ہنوئی پہنچ گئے ہیں، پچھلے چھ برسوں میں یہ ویتنام کا ان کا پہلا دورہ ہے۔ ستمبر میں امریکی صدر بھی ہنوئی گئے تھے۔ شی کے دورے کا ایک اہم مقصد کمیونسٹ ملک پر امریکہ کے بڑھتے اثرات کو روکنے کی کوشش کرنا ہے۔ میڈیا کے مطابق ژی جن پنگ ایک خصوصی طیارے کے ذریعہ بارہ دسمبر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر کے وقت ہنوئی پہنچ گئے اور سوشلسٹ جمہوریہ ویت نام کے اپنے سرکاری دورہ کے دوران سفارتی تعلقات کو اپ گریڈ کریں گے جبکہ بائیڈن کا دورہ چین کی بڑھتی ہوئی اقتصادی طاقت پر لگام لگانے کی امریکی کوششوں کا حصہ تھا۔

شی جن پنگ اس دورے کے دوران ویتنام کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ گوین پھو ٹرونگ سے بھی ملاقات کریں گے۔