بیجنگ : چین کے صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے ساتھ دوبارہ اتحاد کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہفتہ کے روز بیجنگ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پْرامن طریقہ سے متحد ہونا پوری چینی قوم کے مفاد میں ہو گا۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ تائیوان کے ساتھ دوبارہ اتحاد پورا ہونا چاہیے ، کیونکہ جزیرے پر کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ چینی عوام علاحدگی پسندی کی مخالفت کی ایک شاندار روایت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کسی کو بھی چینی عوام کے مضبوط عزم ، پختہ ارادے اور قومی خودمختاری وعلاقائی سالمیت کے دفاع کی مضبوط صلاحیت کو کم نہیں سمجھنا چاہیے۔