تائی پے : تائیوان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چین کے 29 جنگی طیارے اور 6 بحری جنگی جہاز جزیرے کے اطراف میں نظر آئی ہیں۔ تائیوانی امور دفاع کے مطابق ،جزیرے کے اطراف میں نظر آنے والے طیاروں میں سے 13 نے آبنائے تائیوان کے اطراف کے علاقوں میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ فضائی و سمندری گاڑیوں اور گشتی طیاروں اور بحری جہازوں کو بھی دیکھا گیا جن پر میزائل نصب تھے۔ واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد جزیرے کے اطراف میں چین نے فوجی مشقیں کرتے ہوئے علاقہ کا محاصرہ کرلیا تھا۔