واشنگٹن /نئی دہلی۔30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے اعلی سطحی بحری کمانڈر ایڈمرل جان اکوئیلینو نے آج ایک اہم اور چونکا دینے والا بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کے امکانات ہیں کہ چینی طیارہ بردار جہاز بحیرہ ہند میں داخل ہوسکتا ہے۔ ایڈمرل امریکی پیسیفیک بیڑے کے سربراہ ہیں جو بحیرہ ہند خطہ کی نگرانی بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں بحیرۂ ہند میں چینی طیارہ بردار جنگی جہازوں کی تعیناتی عمل میں آسکتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو اس پر کسی کو حیرت نہیں ہونی چاہئے۔ چینی جنگی جہازوں کی تیز رفتار تعمیر کے موضوع پر این ڈی ٹی وی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔