چینی طیارہ حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا

   

بیجنگ: چین کے مشرقی علاقے میں پیر کو گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے سے کوئی بھی زندہ نہیں ملا ہے ۔ یہ اطلاع ریسکیو ٹیم نے دی۔ طیارے میں 132 مسافر سوار تھے۔ بوئنگ 737-800 طیارہ جنوب مغربی صوبے یونان کے کنمنگ سے مشرقی ساحل کے ساتھ گوانگزو کے صنعتی مرکز کی طرف پرواز کرتے ہوئے گوانگسی علاقے کے شہر ووزو کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ‘ فلائٹ رڈار24 ڈاٹ کام’ کے مطابق چائنا ایسٹرن فلائٹ5735تقریباً 29,000 فٹ کی بلندی پر پرواز کررہاتھا جب اس نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 20 منٹ پر گرنا شروع کیا۔ طیارے کے گرنے کے 96 سیکنڈ بعد اس نے ڈیٹا کی ترسیل بند کر دی۔چین کی سیول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ طیارے میں 123 مسافر اور عملے کے نو ارکان سوار تھے۔