چینی عوام میں’ٹرمپ ٹوائلٹ برش‘ کی مقبولیت، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

   

بیجنگ : امریکی صدر نے چین پر بھاری بھرکم تجارتی ٹیرف کیا عائد کیا چینی عوام ان کیخلاف ہو گئے اور اب وہاں ٹرمپ ٹوائلٹ برش مقبول ہو رہا ہے ۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوں تو اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنے فیصلوں کے باعث دنیا بھر میں تنقید کی زد میں ہیں تاہم ان کے ٹیرف نے دنیا میں تجارت کی ایسی جنگ چھیڑ دی ہے کہ نصف سے زائد دنیا اس کی مخالفت کر رہی ہے ۔ ٹرمپ کی ٹریڈ ٹیرف سے سب سے زیادہ متاثر چین ہوا ہے کیونکہ امریکی صدر نے اس پر 245 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے ۔ اس صورتحال کے بعد چینی عوام بھی میدان میں آ گئے ہیں اور وہ ٹرمپ پر غصہ نکالنے کے نت نئے طریقہ اختیار کر رہے ہیں۔ اس وقت چینی مارکیٹ میں سب سے زیادہ مانگ ٹرمپ کے ماڈل پر مبنی ٹوائلٹ برش ہیں جو دھڑا دھڑ فروخت ہو رہے ہیں۔ پیلے رنگ کے یہ ٹوائلٹ برش گوگہ کہ ان کے پہلی صدارت کی مدت کے دوران کا ہے جب چین اور امریکا دونوں میں ان کی مقبولیت کی وجہ سے چینی فیکٹریاں ٹرمپ کی تھیم والی مصنوعات تیار کررہی تھیں۔ چینی میڈیا کے مطابق اب امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر ریکارڈ ٹیرف لگانے کے بعد چینی عوام ٹرمپ کے فیصلوں کا مذاق اڑانے کے لیے ان کے ماڈل لگے یہ ٹوائلٹ برش خرید رہے ہیں۔ ییوو نامی چینی شہر میں بہت سی چھوٹی فیکٹریاں ہیں جو کم لاگت والی پلاسٹک کی مصنوعات تیار کرتی ہیں جن میں سے ایک یہ ٹرمپ تھیم والا ٹوائلٹ برش ہے ۔ دوسری جانب امریکہ اور چین کے درمیان ٹیرف جنگ میں شدت کے ساتھ چینی سوشل میڈیا پر صارفین ٹرمپ سے مشابہہ چیزیں بنا کر پوسٹ کر رہے ہیں۔ کچھ چینی نیٹیزنز نے RedNote پر ٹرمپ کی مختلف شکلیں بھی پوسٹ کی ہیں۔
جن میں بیجنگ چڑیا گھر میں سنہری تیتر کے ساتھ ساتھ ان کے چہرے سے مشابہہ چڑیا بھی ہے ۔ اسی طرح کچھ netizens نے RedNote پر ٹرمپ کی ایک طنزیہ ترمیم شدہ تصویر دوبارہ پوسٹ کی ہے ، جس میں انہیں شاہی لباس میں ملبوس بیٹھے اور ٹیرف کارڈ پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ چینی صارفین نے سوشل میڈیا پر ایک قدیم لباس میں ٹرمپ کا مجسمہ بھی بنایا ہے ، جس پر چوان ([؟]) کے کردار کے ساتھ ٹوپی پہنی ہوئی ہے ۔ اس کے پاس تہ رین ژیاؤ وو [تائی فینگ ڈیان] لکھا ہوا ایک تہہ کرنے والا پنکھا ہے ، جس کا مطلب ہے “دوسرے مجھ پر بہت زیادہ پاگل ہونے کی وجہ سے ہنستے ہیں[؟])۔