نئی دہلی: کانگریس رہنما راہل گاندھی کا دعویٰ ہے کہ چین نے لداخ میں چراہ گاہ اپنے قبضے میں لی ہے۔اطلاعات کے مطابق لداخ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران سینیئر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ مرکزی حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ بھارت کی ایک انچ زمین چین نے نہیں لی ہے تاہم حقائق اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ بھارتی علاقے میں چینی فوجیوں نے مداخلت کی اور چراہگاہ کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ان کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے چین کے حوالے سے کئے جارہے سبھی دعوئے حقیقت سے کوسوں دور ہے۔