چینی فوج سے گوگل کا رابطہ، سی آئی اے تحقیقات ضروری : پیٹر تھیل

,

   

نیویارک ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پے پال کے معاون بانی اور ارب پتی پیٹرتھیل نے کہا کہ چینی فوج سے گوگل کے مبینہ ’’غدارانہ اقدامات‘‘ کی ایف بی آئی اور سی آئی اے کے ذریعہ تحقیقات کی جانی چائے۔ پیٹرگھیل نے جو فیس بک بورڈ کے رکن بھی ہیں، تجویز پیش کی کہ گوگل کے معاون ادارہ ڈیپ مائینڈ کی طرف سے تیار کردہ A1 کو بھی ایک پوشیدہ صلاحیتوں کا حامل فوجی ہتھیار تصور کیا جانا چاہئے۔ تاہم گوگل نے جواب میں وضاحت کی کہ اس نے کبھی بھی چینی فوج کے ساتھ کوئی کام نہیں کیا ہے۔