چینی فوج کی پریڈ کا ریہرسل،وسطی بیجنگ بند

   

۔10سال میں ایک بار یکم اکٹوبر کو چین کے یوم تاسیس کی سالگرہ ،2015میں بھی خصوصی پریڈ

بیجنگ ۔8ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وسطی بیجنگ کو آج اتوار کی علی الصبح بند کردیا گیا کیونکہ رات کے وقت چینی فوج اپنی پریڈ کا ریہرسل کرے گی ۔ یہ پریڈ یکم اکٹوبر کو کمیونسٹ چین کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر کی جائے گی ۔ ہمیشہ ہونے والی پریڈ ٹیانمن چوک میں کی جائے گی اور مغرب سے مشرق کی سمت پیشرفت کرے گی ۔ آج ٹریفک کیلئے بھی تقریباً 12کلومیٹر کا فاصلہ بند کردیا گیا تھا تاکہ فوجیوں کو ٹیانمن چوراہے کے اطراف نقل و حرکت میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو ۔ یہیں پر 1949ء میں ماوزے تنگ میں جو عوامی جہوریہ چین کے بانی تھے اس کا اعلان کیا تھا ۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ژن ہوا کے بموجب تقریباً 90ہزار افراد ریہرسل میں اور متعلقہ کھیل کے مقابلوں میں شرکت کریں گے ۔ اس کے منتظمین نے ایک دوڑ کا بھی اہتمام کیا ہے جس کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ پریڈ کے مقام کو بتدریج ہفتہ کی دوپہر سے بند کیا جارہا تھا اور توقع ہے کہ اتوار کے دن صبح تک یہ سلسلہ جاری رہے گا جس وجہ سے امکان ہے کہ ٹریفک جام پیدا ہوں گے ۔ صیانتی انتظامات کی وجہ سے قیامگاہوں تک رسائی بند کردی گئی ہے اور پریڈ کا مقام نظروں سے اوجھل ہوگیا ہے ۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو علاقہ تک رسائی دی جارہی ہے اور انہیں روانگی کی بھی اجازت دی جارہی ہے ۔ ٹیانمن چوراہے کی سمت زبردست عوامی جمہوریہ چین کے نشانات منتقل کئے جارہے ہیں ۔ ریسٹورنٹ میں یکم اکٹوبر کی شام عوام کا ہجوم ہونے کا اندیشہ ہے چنانچہ روایتی اعتبار سے چین کے قیام کی سالگرہ پر ہر 10سال میں ایک بار زبردست فوجی پریڈ منعقد کی جاتی ہے ۔ فوج نے کہا کہ اگسٹ کے اختتام پر اگلی پریڈ کا ریہرسل کیا جائے گا ۔ 1999ء اور 2009ء میں دس سال کے وقفہ سے سالگرہ تقریب منائی گئی تھی اور دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر 2015ء میں بھی سالگرہ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر 12,000فوجی جلوس کی شکل میں گئے تھے اور اس سے بھی کم تعداد میں عوام اتوار کے ریہرسل میں شریک تھے ۔ پریڈ توقع ہے کہ بعض انتہائی ترقی یافتہ آلات کی نمائش بھی کریگی۔