نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے زرعی قوانین کو واپس لینے کے اعلان کے ایک دن بعد کانگریس قائد راہول گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ انہیں یہ بھی مان لینا چاہئے کہ ہندوستانی سرحد پر چینی فوجیوں کا قبضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی غلطی تسلیم کرنے میں تقریباً 350 دن لگے اور تب تک 700 کسان شہید ہو چکے تھے۔ تینوں قوانین کو واپس لینے کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ اب حکومت کو سرحد پر چین کے قبضے کی بات بھی تسلیم کرلینی چاہئے۔ وزیر اعظم مودی نے کل جماعتی اجلاس میں یہ بھی کہا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہوئی لیکن بعد میں انہوں نے تسلیم کیا کہ دراندازی ہوئی ہے۔
