چینی قمری نئے سال پر ٹوکیو ٹاور چینی سرخ رنگ سے منور

   

ٹوکیو : جاپانی دارالحکومت میں ٹوکیو ٹاور کے مشہور قدرتی مقام کو چینی قمری نئے سال کا جشن منانے کے لیے چینی سرخ رنگ میں روشن کیا گیا۔یاد رہیکہ حالیہ دنوں میں دبئی کی مشہور فلک بوس عمارت برج خلیفہ کو بھی دنیا کے مختلف ممالک کے اہم تہوار اور اہم سیاسی قائدین کی سالگرہ کے موقعوں پر بقعۂ نور کرنے کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ بالکل اسی طرز پر ٹوکیو ٹاور کو بھی روشنیوں سے منور کیا گیا جسے دیکھنے نہ صرف مقامی افراد بلکہ سیاحوں کی بھی کثیر تعداد پہنچی۔