چینی لون ایپس کیس پے ٹی ایم ، ریزرو بینک اور کیاش فری پر ای ڈی دھاوے

   

نئی دہلی : انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ہفتہ کو پے ٹی ایم ، ریزرو پے اور کیاش فری سے متعلق دفتروں پر دھاوے کئے ۔ یہ پے منٹ گیٹ ویز ہیں جو مبینہ طور پر اُن لون ایپس پر لین دین میں اپنا رول ادا کرتے ہوں جو غیرمجاز طور پر چینی ملکیت والی کمپنیاں چلارہی ہیں ۔ ان میں سے بعض کمپنیاں غیرقانونی سٹہ بازی میں ملوث بھی بتائی جاتی ہیں ۔ ای ڈی ایک کیس کی تحقیقات کررہا ہے جہاں نان بینکنگ فینانشیل کمپنیز اور ان کے پارٹنرس قرض کی فراہمی کے ایسے طریقوں کو اختیار رکرہے ہیں جن سے آر بی آئی کے رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی ہوتی ہے ۔ ایجنسی کا یہ الزام بھی ہے کہ انکوائری شروع ہونے کے بعد ان میں سے کئی کمپنیوں نے اپنے دفاتر بند کردیئے ۔