بیجنگ : چینی لڑکے اور اس کی گرل فرینڈ کو اپنے دو بچوں کو 15ویں منزل سے پھینکنے کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ڑانگ بو اور چینگچن کو 2020ء میں کیے گئے جرم میں سزائے موت دی گئی۔ ملزم ڑانگ کو اپنی دو سالہ بیٹی اور ایک سالہ بیٹے کو قتل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا جبکہ اس کی دوست کو بچوں کو قتل کرنے پر اکسانے پر سزا سنائی گئی۔ رپورٹس کے مطابق ملزمہ نے ڑانگ بو کو بچوں کو ان کے مستقبل میں رکاوٹ سمجھنے پر قتل کرنے پر اکسایا تھا۔
