حیدرآباد : /11 جنوری (سیاست نیوز) شہر میں چائینیز مانجے کی زد میں آکر زخمی ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ ترین واقعات پیش آئے ہیں جس میں تین افراد بشمول دو سافٹ ویئر انجنیئرس زخمی ہوگئے ۔ پہلا واقعہ اوپل اسٹیڈیم میٹرو اسٹیشن کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک سافٹ ویئر انجنیئر سائی وردھن ریڈی موٹر سائیکل پر گزررہا تھا کہ راستہ پر لٹکنے والے چائینیز مانجے کی زد میں آگیا اور اس کے گلے پر گہرا زخم آیا ۔ اس سافٹ ویئر انجنیئر کو پولیس نے فوری ایک خانگی دواخانہ منتقل کیا جہاں پر وہ زیرعلاج ہے ۔ اسی قسم کا ایک اور واقعہ گچی باؤلی ، حفیظ پیٹ پر پیش آیا جس میں چیتنیہ نامی سافٹ ویئر انجنیئر کا ہاتھ کٹ گیا ۔ بتایا گیا کہ مذکورہ نوجوان گچی باؤلی سے حفیظ پیٹ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ چائینیز مانجہ کی زد میں آکر اس کا ہاتھ کٹ گیا اور شدید زخمی ہوگیا ۔ چیتنیہ کو مقامی افراد نے دواخانہ منتقل کیا جہاں علاج کیلئے شریک کیا گیا ہے ۔ ایک اور واقعہ گول ناکہ عنبرپیٹ کے قریب پیش آیا جہاں پر 60 سالہ ڈامیرا وایا کا گلا اس وقت کٹ گیا جب وہ اپنی موٹر سائیکل پر رامنتاپور کی سمت جارہا تھا ۔ ب
