چینی مانجہ کی فروخت پر گودام پر دھاوا ۔ ایک شخص گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 11 جنوری (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے چائینز مانجے کے فروخت اور اس کے استعمال کے خلاف ہنوز مہم جاری ہے اور تازہ ترین کارروائی میں ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے کالا پتھر علاقہ میں ایک تاجر کے گودام پر دھاوا کرتے ہوئے چائینز مانجہ ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب 42 سالہ محمد شہباز ساکن وٹے پلی نے ہریانہ سے چائینز مانجہ خرید کر اُسے کالا پتھر میں ایک گودام میں محفوظ رکھا تھا اور خواہش مند گاہکوں کو 2 ہزار روپئے فی بابن (Bobbin) فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ اطلاع پر ٹاسک زون ٹیم نے دھاوا کرکے محمد شہباز کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 345 چائینز مانجہ کے بابنس برآمد کرلئے اور گرفتار شخص کو ضبط شدہ مال کے ساتھ کالا پتھر پولیس کے حوالے کردیا۔ ب