واشنگٹن ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز 300 بلین ڈالرس مالیت کی چینی مصنوعات پر زائد 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق یکم ؍ ستمبر سے ہوگا۔ اس زائد ٹیکس کر ٹرمپ نے ’’معمولی ٹیکس‘‘ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہوتاہیکہ چین اور امریکہ کے درمیان تجارت کا مستقبل تابناک ہے۔ یاد رہیکہ چین سے 250 بلین ڈالرس کی امریکہ درآمد کی جانے والی مصنوعات پر پہلے ہی 25 فیصد ٹیکس عائد کیا جاتا ہے۔
