چینی معیشت میں ایک بار پھر اضافہ

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ: نئے کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد پہلی بار چین کی معیشت ایک بار پھر ترقی کی طرف گامزن نظر آرہی ہے۔ بیجنگ میں شماریات کے دفتر کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال کی دوسری سہ ماہی میں ترقی کی شرح میں 3.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ معاشی بحالی ماہرین کی توقع سے کہیں زیادہ مضبوط ثابت ہوئی ہے۔ کورونا کی وبائی بیماری کی وجہ سے دنیا کی اس دوسری بڑی معیشت نے اس سے قبل بھی تاریخی بحران کا سامنا کیا تھا۔ 1992ء میں سرکاری ریکارڈز کے آغاز کے بعد پہلی بار چین نے ایک سہ ماہی میں 6.8 فیصد کی منفی معاشی نمو دیکھی۔