چینی وزیر اعظم 9 اور 10 جولائی کو مصر کا دورہ کریں گے

   

بیجنگ، 2 جولائی (یو این آئی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماو ننگ نے بدھ کو کہا کہ چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ 9-10 جولائی کو مصر کا سرکاری دورہ کریں گے تاکہ دوطرفہ تعلقات کو گہرا کرنے اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون پر تبادلہ خیال کیا جا سکے ۔ماؤ نے ایک بریفنگ میں کہاکہ مصری وزیر اعظم مصطفی کمال مدبولی کی دعوت پر ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی کی چیانگ 9 سے 10 جولائی کومصر کا سرکاری دورہ کریں گے ۔ماؤ نے کہا کہ مصر چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا پہلا عرب اور افریقی ملک ہے ۔

امریکہ میں دو چینی جاسوس گرفتار
واشنگٹن، 2 جولائی (یو این آئی)امریکہ وزارتِ انصاف نے ، دو چینی شہریوں کو ،بحیثیت غیر قانونی ایجنٹوں کے ، چینی حکومت کے لئے کام کرنے کا موردِ الزام ٹھہرایا ہے ۔وزارتِ انصاف نے چہارشنبہ کے روزجاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ان افراد نے ، امریکہ کی حساس قومی سلامتی معلومات حاصل کرنے کے لیے ، امریکی فوجی اہلکاروں کو بھرتی کرنے کی کوشش کی ہے ۔ملزمان کی شناخت 38 سالہ ‘یوآنسے چن’ اور 39 سالہ ‘لیرین رائن لائی’ کے طور پر ہوئی ہے ۔ انہیں جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا اور پیر کو بالترتیب ہوسٹن، ٹیکساس، پورٹ لینڈ اور اوریگون کی عدالتوں میں پیش کیا گیا ہے ۔چن اور لائی پر الزام ہے کہ انہوں نے چین کی وزارت برائے ریاستی سلامتی کی جانب سے امریکہ کے اندر خفیہ انٹیلی جنس آپریشن کئے ہیں۔