چینی ویکسین بھی کارآمد ثابت

   

لندن: کورونا سے بچاؤ کیلئے آزمائشی طور پر استعمال کی جانے والی چینی ویکسین موثر ثابت ہوئی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق برازیل میں جاری سینوویک بیو ٹیک کی ویکسین کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ٹرائل کے آخری مراحل میں یہ ویکسین مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ بتایا گیا ہے کہ آئندہ برس فروری کے وسط تک چینی ویکسین اور برطانوی یونیورسٹی آکسفورڈ اور آسٹر زینیکا کی ویکسین بھی عام استعمال کیلئے دستیاب ہو سکتی ہیں۔