بیجنگ : چین اور روس عالمی ترقی کیلئے باہمی تعاون میں اضافہ پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے گزشتہ روز ہونے والی چینی صدر شی جن پنگ اور روسی ہم منصب ولادیمیرپیوٹن کے درمیان ہونے والی ورچوئل ملاقات کے دوران کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز دونوں سربراہان کے درمیان ورچوئل ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر علاقائی و عالمی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔دونوں قائدین نے اگلے برس فروری میں بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کے افتتاح کے موقع پر ملاقات کا بھی وعدہ کیا۔