بیجنگ ۔ 28 مئی(سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی تنقید کے باوجود چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کہلانے والی پارلیمان نے ہانگ کانگ کے لیے ایک نیا سکیورٹی قانون منظور کر لیا ہے۔ اس قانون کا مقصد ہانگ کانگ میں ایسی سرگرمیوں کو روکنا ہے، جنہیں بیجنگ حکومت ہنگامہ آرائی یا علیحدگی پسندی کی کوششوں کے طور پر دیکھتی ہے۔ اس قانون کے خلاف آج جمعرات کو بھی چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ مظاہرین کو خدشہ ہے کہ اس قانون کے ذریعے ان کے شہری حقوق اور آزادیوں کو محدود کیا جا سکتا ہے۔واضح رہیکہ چین کے اس اقدام کے بعد عالمی سطح پر مخالفت کی جارہی ہے تاہم چین نے اس کی پرواہ کئے بغیر اپنے مقصد کی طرف رواں دواں ہے۔