چینی چمپئن یانگ پر چار سالہ پابندی

   

شنگھائی۔14 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) چینی اولمپک چمپئن والی بال ٹیم کی کلیدی کھلاڑی پر اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے ممنوعہ ادویہ استعمال کرنے کی پاداش میں چار سالہ پابندی عائد کردی ہے ۔ لہذا اب وہ اولمپکس میں اپنی ٹیم کے خطاب کے دفاع میں ساتھیوں کی مدد نہیں کرپائیں گی ۔ تفصیلات کے بموجب یانگ فانگ ژو پر چار سالہ پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے بعد وہ آئندہ موسم گرما میں منعقد شدنی ٹوکیو گیمس میں اپنی ٹیم کے خطاب کے دفاع میں ساتھی کھلاڑیوں کی مدد کیلئے دستیاب نہیں رہیں گی جبکہ اس پابندی کے بعد ایسا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اب شائد ان کا کریئر ختم ہوچکا ہے ۔ یاد رہے یانگ نے 2016ریو اولمپک کے فائنل میں سربیا کے خلاف تین نشانات حاصل کئے تھے جس کی بدولت چین نے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا ۔ ان پر 2022ء تک پابندی عائد رہے گی لیکن پابندی کے اعلان کے ساتھ ہی وہ چین کی قومی ٹیم سے غائب ہوچکی ہیں ۔