وارن بفے کیساتھ 4.5 ملین ڈالر لنچ میں شریک نہ ہوسکے
٭ چینی کرپٹو کرنسی کے بانی 29 سالہ جسٹن سن نے دنیا کے مشہور و معروف صنعت کار اور ارب پتی وارن بفے کے ساتھ ایک چیاریٹی پروگرام کے طور پر منعقدہ 4.57 ملین ڈالرس کے لنچ کو منسوخ کردیا۔ جب وہ گردہ میں پتھری کے سبب علیل ہوگئے۔ جسٹن سن نے جو ٹرون کرپٹو کرنسی کے بانی ہیں، غیرقانونی طور پر فنڈ جمع کرنے یا رقمی ہیرپھیر کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تردید کی۔ سن نے کہا کہ ایک چینی اشاعتی ادارہ میں گشت کرنے والی یہ خبر بالکلیہ طور پر جھوٹی ہے کہ چین نے ان کے بیرونی دورہ پر پابندی عائد کردی ہے۔
