چینی کمپنیوں کا کم معیاری کوئلہ کا استعمال

   

اسلام آباد : پاکستان میں چینی کمپنیوں کے تیار کردہ بجلی گھروں میں سے متعدد میں بطور ایندھن کم معیار والے کوئلہ کے استعمال پر ماحولیاتی ماہرین کو گہری تشویش ہے۔ کوئلہ کا معیاراچھا نہ ہو تو یہ بہت زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو عالمی حدت سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور اب اس طرح کی خبروں پر ماہرین تشویش کا اظہار کر رہے ہیں جن کے مطابق کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے والی چینی کمپنیاں اپنے وعدے کے مطابق اعلٰی معیار کا کوئلہ بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال نہیں کر رہی ہیں۔ ان ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس بات کو یقینی بنایا بنانا چاہیے کہ کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں اعلٰی کوالٹی کا کوئلہ استعمال کریں کیونکہ کوئلہ کا استعمال ویسے ہی خطرناک ہے لیکن اگر کوئلہ کا معیار بہت اچھا نہ ہو تو یہ بہت زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔