چینی کمپنی ’شیاؤمی ‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرادی

   

نئی دہلی ؍ بیجنگ : چینی کمپنی ‘شیاؤمی’ نے بیجنگ میں پہلی الیکٹرک کار متعارف کرادی، اور دنیا کی بڑی کار منڈی کے انتہائی مسابقتی شعبے میں کود گیا۔چین میں الیکٹرک گاڑیوں کا سیکٹر تیزی سے پھیلا ہے ، درجنوں مقامی آٹو ساز ادارے سخت مسابقت کی حامل منڈی میں قیمتوں کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں۔ شیاؤمی اپنے سستے سمارٹ فونز اور گھریلو سامان کے لیے جانا جاتا ہے ، کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو لی جن نے بتایا کہ وہ اب ای وی ‘ایس یو 7’ کے ساتھ چینی کار کمپنی بی وائی ڈی اور ایلون مسک کو چیلنج کرکے مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایس یو 7 کے بیسک ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 900 یوآن (29 ہزار 868 ڈالر) ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ 9 مختلف رنگوں میں ایس یو 7 دستیاب ہوگی۔