استنبول : چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ڑیومی نے استنبول میں اپنی فیکٹری کھول لی ہے۔بلومبرگ کے مطابق اس فرم نے فروری میں 30 ملین کی سرمایہ کاری سے فیکٹری کھولنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ ترکی چوتھا ملک ہے جہاں ژیومی نے پیداوار کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔صدر رجب طیب اردغان نے افتتاحی تقریب کے دوران ایک آن لائن خطاب کے دوران کہا کہ ترکی اپنی متحرک مزدور قوت اور اسٹریٹجک مقام کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے اہم مواقع پیش کرتا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک تحقیق و ترقی اور ڈیزائننگ کے مراکز میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے کھلا ہے۔واضح رہے کہ ڑیومی کے ترکی میں تیار کردہ اسمارٹ فون آئندہ ماہ سے مارکیٹ میں آجائیں گے۔ 14،000 مربع میٹر فیکٹری میں سالانہ پچاس لاکھ آلات تیار کرنے کی گنجائش ہوگی۔ اور 2 ہزار ملازمتوں کے مواقع۔ڑیومی ترکی کے ڈپٹی منیجر عرفان اوزٹرک کے مطابق کمپنی ابتدائی طور پر اسمارٹ فون کی تیاری پر توجہ دے گی تاہم دیگر مصنوعات پر بھی کام ہوگا۔انہوں نے کو بتایا کہ ہم خاص طور پر ٹیلی ویژن تیار کرنے کے پر کام کر رہے ہیں۔