٭ دو چینی کمپنیوں کودیئے گئے کورونا وائرس ریاپیڈ ٹسٹ کٹس کے آرڈرس منسوخ کردینے کے بعد حکومت ہند نے وضاحت کی ہے کہ اس نے حصولِ کٹس میں باضابطہ طریقہ کی تعمیل کی اور اس کا ایک روپیہ بھی ضائع نہیں ہوگا ۔ چینی کمپنیوں کے بنائے گئے کٹس آئی سی ایم آر کے معیار کے مطابق ناقص پائے گئے ۔ قبل ازیں کانگریس نے ان کٹس کی درآمد میں بعض کمپنیوں کی جانب سے مبینہ نفع خوری کی انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا تھا ۔