بیجنگ۔/9 نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے ایک جنوبی گاؤں کا سفر کرنے والے ایک سیاح نے چینی سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ’ ویبو‘ تک رسائی حاصل کرلی اور اس پر’ انسانی چہرہ جیسی مچھلی‘ کی تصویر پیش کی۔ اس مچھلی کی تصویر کی فلمبندی کرنے والی خاتون کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ’ یہ مچھلی تو جل پری نکلی‘ یہ مچھلی چین کے صوبہ کنمنگ کے موضع میاؤ میں دیکھی گئی تھی۔