برسلز ، 11جون (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین نے عالمی وبا کورونا وائرسکے سلسلے میں فرضی اور غلط معلومات فراہم کرنے کیلئے چین اور روس کی تنقید کی ہے۔ یورپی یونین نے اپنی رپورٹ میں کورونا وائرس کے سلسلے میں فرضی معلومات فراہم کرنے کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہیکہ چین اور روس فرضی معلومات کو فروغ دینے کیساتھ ساتھ اپنی شبیہ کو چمکانے میں مصروف ہیں۔ یوروپی کمیشن کے نائب صدر ویرا ژُورووا نے برسلز میں نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ کسی بھی حال میں تسلیم نہ کرنے کیساتھ ساتھ خطرناک بھی ہے۔