٭ حکومت ہند نے سخت تاکید کے ساتھ اپنے شہریوں کو چین ، اٹلی ، ایران ، جمہوریہ کوریا ، جاپان ، فرانس ، اسپین اور جرمنی کے سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ ان ممالک میں کورونا وائرس کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ حکومت نے غیر ضروری بیرونی سفر نہ کرنے کی بھی درخواست کی ۔ دنیا کے 100سے زیادہ ممالک کورونا وائرس کی وباء سے متاثر ہیں ۔
