نئی دہلی ۔ /12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جوائنٹ سکریٹری لوواگروال نے کہا کہ چین ، جاپان اور کوریا میں کورونا وائرس کا دوبارہ حملہ ہندوستان کیلئے بھی تشویش کا باعث ہے ۔ ہمیں سماجی دور ی کو برقرار رکھنے کے علاوہ دیگر احتیاطی اقدامات پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہوگا ۔