چین ، طیارہ حادثہ کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری

   

بیجنگ : چین کے جنوبی خودمختار خطے گوانگشی ڑوانگ میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے بعد اب تک کسی زندہ مسافر کو تلاش نہیں کیا جا سکا ہے۔ طیارے میں 132 مسافر سوار تھے۔ محکمہ ہوابازی کے ایک اہلکار نے گزشتہ روز بتایا کہ جائے وقوعہ پر جاری امدادی کارروائیوں میں 2 ہزار سے زائد افراد شریک ہیں۔ امدادی کارکن طیارے کے بلیک باکسز تلاش کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔