پورٹ مورسبی۔ چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور آسٹریلیا کے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے کوئی آٹو پائلٹ موڈ نہیں ہے بلکہ دو طرفہ تعلقات کے دوبارہ آغاز کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے ان خیالات کااظہار پاپوا نیو گنی کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین۔ آسٹریلیا تعلقات کو بہتر بنانا دونوں ممالک کے عوام کی مشترکہ خواہش اور وقت کا تقاضا ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حالیہ برسوں میں دو طرفہ تعلقات مشکلات کا شکار رہے، وانگ نے کہا کہ مسئلہ کی جڑ اس حقیقت میں ہے کہ آسٹریلیا میں کچھ سیاسی قوتیں چین کا شراکت دار بننے کی بجائے ایک مخالف کے طور پر برتا کرنے پر اصرار اور اسکی ترقی کو ایک خطرے کے طور پر پیش کرتی ہیں۔
چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے آسٹریلیا کی چین کے حوالے سے مثبت اور عملی پالیسی میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور یہ پالیسی کئی سالوں سے جاری ہے۔