نان ننگ: چین میں جاری 18 ویں چین آسیان ایکسپو اور چین آسیان کاروباری و سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران 3 کھرب یوان سے زائد(تقریبا 46 ارب 59 کروڑ امریکی ڈالر) مالیت کے مجموعی طور پر 179 معاہدے طے پاچکے ہیں جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔چین کے گوانگشی ڑوانگ خودمختار خطہ کے دارالحکومت نان ننگ میں منعقدہ اس ایکسپو کے دوران معاہدوں کی کل مالیت میں 13.7 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے منصوبوں کی اوسط مالیت 1 ارب 70 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی ہے۔طے پانے والے معاہدوں میں سے 7 منصوبوں کی مالیت 5 ارب یوآن سے زیادہ ہے۔