واشنگٹن ۔ امریکہ میں حکام نے وضاحت کی ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدے سے دستبردار نہیں ہو رہا۔ صدر ٹرمپ کے تجارتی مشیر پیٹر ناوارو نے فوکس نیوز کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکہ کا چین کے ساتھ تجارتی سمجھوتہ ختم ہو چکا ہے۔ ان کے اس بیان کے فوری بعد عالمی حصص بازار میں نمایاں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ تاہم بعد میں خود صدر ٹرمپ اور پھر ان کے تجارتی مشیر نے واضح کیا کہ معاہدہ بدستور قائم ہے۔ پیٹر ناوارو کا اب یہ کہنا ہے کہ ان کا فوکس نیوز پر انٹرویو بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔